منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

رمضان ایمان کی تازگی اور تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے،امام کعبہ

datetime 28  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

مکہ مکرمہ(این این آئی)امام اور خطیب مسجد الحرام شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے رمضان المبارک کے آخری جمعے کے خطبے میں تقویٰ اختیار کرنے اور تزکیہ نفس پر زور دیا۔عرب میڈیا کے مطابق امام کعبہ شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے اپنے خطبے میں کہا کہ روزے اللہ کی رحمتیں اور مغفرت بٹورنے کا نادر و نایاب موقع ہے۔

شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے کہاکہ ہر مسلمان کو اس ماہ روزے رکھ کر اللہ کی رحمت اور مغفرت طلب کرنا چاہیے۔امام کعبہ نے خیرات اور صدقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مستحقین میں خوراک کی تقسیم اللّٰہ کی خوشنودی اور قربت کا ذریعہ بنتی ہے۔شیخ ڈاکٹر یاسر بن راشد الدوسری نے کہا کہ ماہ رمضان کے آخری ایام میں عبادات میں مشغول ہونا دعاؤں کی قبولیت کی سیڑھی ہے۔ امام حرم نے کہا کہ ماہ رمضان میں عبادات اور صدقہ و خیرات سے ایمان نہ صرف تازہ دم ہوتا ہے بلکہ اسے تقویت ملتی ہے اور یہ تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…