اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عیدالفطر پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے جس کی وجہ پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں ایک ڈالر چالیس سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 7 ڈالر 24 سینٹ سے کم ہو کر 5 ڈالر 84 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں ڈیز ل 60 سینٹ سستا ہوا ہے، پاکستان میں مارکیٹ ذرائع کے مطابق موجودہ عالمی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 3 روپے 18 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 3 روپے فی لٹر تک کم ہو سکتی ہے،حتمی فیصلہ اور اعلان حکومت کرے گی۔