بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستاہو گیا

datetime 17  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے نرخ گر گئے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مثبت پیشرفت کے ساتھ مذاکرات مکمل ہونے سے جلد اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پانے کی توقعات جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہی۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی گھٹتی ہوئی قیمتوں، اوورسیز پاکستانیوں کی ماہ رمضان المبارک میں ترسیلات زر کی آمد بڑھنے اور آنے والے مہینوں میں انفلوز کی امیدوں سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 25 پیسے کی کمی سے 279 روپے 96پیسے کی سطح پر آگئی تھی۔ بعدازاں سپلائی میں بہتری آتے ہی درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 05 پیسے کی کمی سے 280روپے 16پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 03پیسے کے اضافے سے 281 روپے 98 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…