پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

اماراتی گروپ نے کرپٹو کرنسی میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کرکے تاریخ رقم کردی

datetime 14  مارچ‬‮  2025 |

ابو ظہبی (این این آئی)اماراتی سرمایہ کاری گروپ ایم جی ایکس نے دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج بائنانس میں 2ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کر دی، جس سے متحدہ عرب امارات اور کرپٹو مارکیٹ کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق یہ معاہدہ کرپٹو انڈسٹری میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری میں سے ایک ہے، جسے بائنانس نے اپنی پہلی ادارہ جاتی سرمایہ کاری قرار دیا ہے۔اس ڈیل کے تحت ایم جی ایکس، بائنانس کا اقلیتی شیئر ہولڈر بن جائے گا اور اسٹیبل کوائن میں سرمایہ کاری کرے گا، جو ڈالر جیسی روایتی کرنسی سے منسلک ایک مخصوص کرپٹو کرنسی ہے۔

بائنانس اور ایم جی ایکس دونوں نے سرمایہ کاری کے مکمل حجم اور گورننس رائٹس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ تاہم، ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ شراکت داری کرپٹو ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور جدید مالیاتی نظام کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق 2017ء میں چینی ارب پتی چانگ پینگ ژا المعروف سی زیڈ کے ذریعے قائم کیا گیا بائنانس، بٹ کوائن سمیت دیگر کرپٹو کرنسیز کی عالمی طلب کو پورا کرتے ہوئے دنیا کا سب سے بڑا کرپٹو ایکسچینج بن چکا ہے۔ تاہم سی زیڈ کو گزشتہ سال امریکی منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی کے اعتراف پر کئی ماہ جیل میں گزارنے پڑے۔

اب، بائنانس کے نئے سی ای او رچرڈ ٹینگ متحدہ عرب امارات کے ساتھ کمپنی کے تعلقات کو مزید مستحکم کر رہے ہیں۔ اس وقت، بائنانس کے 5ہزار ملازمین میں سے تقریبا ایک ہزار امارات میں کام کر رہے ہیں، جس سے خطے میں کرپٹو انڈسٹری کی ترقی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ایم جی ایکس کیلئے یہ کرپٹو مارکیٹ میں پہلا بڑا قدم ہے، جو ایک سال قبل جدید ٹیکنالوجیز، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل فنانس کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ اس شراکت داری کے ذریعے کرپٹو کرنسی کی دنیا میں نئی راہیں کھلنے کی امید کی جا رہی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…