اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 7مارچ کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں 5کروڑ 51لاکھ ڈالر بڑھ گئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق 7 مارچ تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 15ارب 92کروڑ ڈالر رہے۔سٹیٹ بینک کے ذخائر 15کروڑ 16 لاکھ ڈالر کم ہو کر 11ارب 9کروڑ ڈالر، جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 20کروڑ 67لاکھ ڈالر اضافے سے 4ارب 83کروڑ ڈالر رہے۔