بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

datetime 4  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 26 سینٹ کمی سے 68.11 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔خام تیل کی قیمتوں میں منگل کو کمی ریکارڈ گئی، تیل کی قیمتوں میں کمی ان رپورٹس کے بعد سامنے آئیں کہ اوپیک پلس اپریل میں طے شدہ پیداوار میں اضافے کے منصوبے پر عمل کریگا جبکہ مارکیٹیں امریکا کی جانب سے کینیڈا، میکسیکو اور چین پر محصولات کے نفاذ کیلئے تیار ہورہی ہیں۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 26 سینٹ یا 0.4 فیصد کم ہوکر 68.11 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

فلپ نووا کے اجناس کے اسٹریٹجسٹ ڈیرن لیم نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں جاری کمی بنیادی طور پر اوپیک پلس کے پیداوار بڑھانے کے فیصلے اور امریکی محصولات کے نفاذ کی وجہ سے ہے، روس-یوکرین تنازع سے متعلق جغرافیائی سیاسی حالات بھی ایک پیچیدہ عنصر بن رہے ہیں۔تیل برآمد کرنیوالے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور اس کے اتحادی، بشمول روس، جو مشترکہ طور پر اوپیک پلس کہلاتے ہیں، نے اپریل میں تیل کی پیداوار میں روزانہ ایک لاکھ 38 ہزار بیرل اضافے کے منصوبے پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ 2022ء کے بعد پہلا اضافہ ہوگا۔ڈیرن لیم کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس فیصلے کا مقصد پیداوار میں پچھلی کٹوتیوں کو آہستہ آہستہ ختم کرنا ہے لیکن اس نے مارکیٹ میں ممکنہ حد سے زیادہ سپلائی کے بارے میں خدشات پیدا کیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…