منگل‬‮ ، 18 فروری‬‮ 2025 

اہم ملک میں پاکستانیوں پر ملازمت کرنے پر پابندی ختم، خوشخبری آ گئی

datetime 18  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) – پاکستان نے ازبکستان میں اپنے شہریوں کے لیے ملازمتوں پر عائد پابندی ختم کرتے ہوئے انہیں وہاں کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں تاکہ ملازمت کے خواہشمند افراد کو درپیش مسائل سے بچایا جا سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ (بی ای اینڈ او ای) کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ تاشقند میں پاکستانی سفارت خانے کی سفارشات کے پیش نظر یہ پابندی ہٹا دی گئی ہے۔ تمام پروٹیکٹوریٹ دفاتر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ازبکستان میں ملازمت کے خواہش مند پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع کریں۔

پاکستانی حکومت بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کے پاسپورٹ پر پروٹیکٹر کی مہر لگاتی ہے، جو کہ قانونی تقاضا ہے۔ اس کے بغیر کوئی بھی شہری بیرون ملک نوکری حاصل نہیں کر سکتا۔ یہ مہر یا اسٹیکر اب بارکوڈ کے ساتھ جاری کیا جاتا ہے۔ نئے احکامات کے تحت یہ پالیسی نہ صرف پہلے سے جاری شدہ اجازت ناموں پر لاگو ہوگی، بلکہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز یا براہِ راست ملازمت حاصل کرنے والے افراد کی درخواستوں پر بھی لاگو ہوگی۔

رجسٹریشن کا نیا طریقہ کار
اب وہ پاکستانی شہری جنہوں نے اپنی ذاتی کوششوں سے ازبکستان کا ورک ویزہ حاصل کر لیا ہے، وہ تمام جانچ پڑتال مکمل کرنے کے بعد پروٹیکٹوریٹ دفاتر میں قائم امیگریشن کاونٹرز پر جا کر اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں اور پروٹیکٹر کی مہر حاصل کر سکتے ہیں۔

اسی طرح، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعے ازبکستان جانے والے پاکستانیوں کے لیے بھی رجسٹریشن اور پروٹیکٹر کی بحالی کا اعلان کر دیا گیا ہے، تاہم اس کے لیے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ متعلقہ آجر (employer) کے خلاف پہلے کوئی شکایت درج نہ ہو۔

ایمپلائمنٹ پروموٹرز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس بات کی تسلی کریں کہ ازبکستان میں پاکستانی کارکنوں کے حقوق محفوظ رہیں گے اور کام کے دوران انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں ہوگا۔

ازبکستان میں نئی ملازمتوں کی جانچ پڑتال
ازبکستان میں پاکستانی ورکرز کے لیے نئی ملازمتوں کے سلسلے میں بھی خصوصی گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں۔ جو بھی نئی ملازمت کی درخواست آئے گی، اسے پاکستانی سفارت خانہ مکمل چھان بین کے بعد ہی منظور کرے گا۔ اس عمل کے دوران پاکستانی مزدوروں کے تحفظ، کام کے حالات اور کمپنی کے مالی استحکام کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

بیورو آف امیگریشن نے تمام پروٹیکٹوریٹ دفاتر، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز اور دیگر متعلقہ اداروں کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ان احکامات پر مکمل عملدرآمد کریں تاکہ مستقبل میں پاکستانی مزدوروں کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں۔

پابندی کیوں لگائی گئی تھی؟
واضح رہے کہ دسمبر میں بیورو آف امیگریشن نے ازبکستان میں پاکستانیوں کی ملازمت پر عارضی طور پر پابندی عائد کی تھی۔ اس فیصلے کی وجہ یہ تھی کہ وہاں پاکستانی مزدوروں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی، کام کے غیر مناسب حالات اور دیگر مسائل کا سامنا تھا۔

تاہم، حکومت پاکستان نے ازبک حکام سے مذاکرات کر کے پاکستانی مزدوروں کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے، جس کے نتیجے میں اب یہ پابندی ختم کر دی گئی ہے اور پاکستانی کارکن ازبکستان میں ملازمت حاصل کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سمرقند


ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…