اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونا 2700 روپے کم ہوا ہے۔اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 86 ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 45 ہزار 541 روپے ہو گئی ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 26 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 2 ہزار 741 ڈالر پر آ گیا ہے۔