جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کو بڑاجھٹکا، ملازمت سے فارغ کرنے کا بل منظور

datetime 27  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی نے نگران دور میں بھرتی ہونے والے ہزاروں سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا بل منظور کر لیا۔میڈیارپور ٹ کے مطابق بل کا اطلاق 22جنوری 2023سے 29فروری 2024کی بھرتیوں پر ہوگا، قانون میں نگران دور کے دوران سن، اقلیتی کوٹہ، پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو نکالنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ تمام ادارے نگران دور کی بھرتیوں کے حوالے سے 30دن میں رپورٹ مرتب کریں گے۔اس موقع پر وزیر قانون آفتاب عالم نے کہاہے کہ بار بار اجلاسوں کے باوجود بھی ہمیں ملازمین کی کل تعداد نہیں ملی،ہمیں صرف 9ہزار 762افراد کا ڈیٹا ملا ہے۔وزیر قانون نے کہا کہ یہ کام تو محکموں نے کیا تھا، اس لیے تو ڈیٹا نہیں مل رہا تھا، پھر بھی 9ہزار کا ڈیٹا ملا ہے۔آفتاب عالم نے بتایاکہ بہت سے محکموں نے الیکشن کمیشن سے این او سیز لیا ہے، طویل المدتی اس سیکشن کے خلاف گورنر راج کا نفاذ نہیں ہو سکتا، گورنر راج لگا کر خود کو بدنام کرنے والی بات ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…