جمعہ‬‮ ، 14 فروری‬‮ 2025 

ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل برقرار

datetime 15  جنوری‬‮  2025
ڈالر ریٹ
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عالمی سطح پر دیگر اہم کرنسیوں کی نسبت ڈالر مضبوط ہونے، ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکی درآمدات پر ڈیوٹی کی شرح میں ممکنہ اضافے اور چین، روس کی مصنوعات پر ممکنہ پابندیاں عائد ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ایک بار پھر ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔

عالمی بینک کی جانب سے 10سالہ شراکت داری پلان کے تحت پاکستان کو 40ارب ڈالر مالیت کا قرض فراہم کرنے کے عندیے، سعودی کمپنی کی ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری دلچسپی اور جون میں پانڈا بانڈز کے اجرا جیسی مثبت اطلاعات کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں نے نظرانداز رکھا۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے اختتام پر ڈالر کی قدر 04پیسے کے اضافے سے 278روپے 76 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 15پیسے کے اضافے سے 280روپے 67 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…