لاہور( این این آئی)پاکستان میں 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک وہیکل کے استعمال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے ای وی یونٹس اور چارجنگ انفرااسٹرکچر کے قیام میں معاونت کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان میں 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک وہیکل کے استعمال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، چین کی متعدد کمپنیوں کے ذریعے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل مارکیٹ میں توسیع کی جارہی ہے۔چین کی کمپنیاں چنگان، ایم جی اور آئما نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکل لانچ کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 25 کروڑ ڈالر کی نجی سرمایہ کاری کا امکان ہے، پاکستان کے نشاط گروپ نے جنوبی کوریا کی ہونڈائی کمپنی کے ساتھ ای وی متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔پاکستان کی جغرافیائی لوکیشن ای وی برآمدات کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیا گیا ہے۔