منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

آئی ایم ایف نے 5 سال میں پاکستانی برآمدات سالانہ 60 ارب ڈالر تک بڑھنے کی نفی کردی

datetime 1  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے 5 سال میں پاکستانی برآمدات سالانہ 60 ارب ڈالر تک بڑھنے حکومتی دعوے کی نفی کرتے ہوئے 5سال میں پاکستانی برآمدات سالانہ 42 ارب 93 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے تخمینہ لگایا ہے کہ پاکستانی برآمدات 5سالہ ہدف سے17 ارب 7 کروڑ ڈالر سے کم رہیں گی جبکہ رواں مالی سال پاکستانی برآمدات 31 ارب 75 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 26ـ2025 میں پاکستانی برآمدات کا تخمینہ34 ارب21کروڑ 70لاکھ ڈالرز ہے جبکہ مالی سال 27ـ2026 میں پاکستانی برآمدات 36 ارب 98 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے مالی سال 28ـ2027 کے لیے پاکستانی برآمدات کا حجم 39 ارب 81 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہنے کا تخمینہ لگایا ہے جبکہ مالی سال29ـ2028 میں پاکستانی برآمدات 42 ارب 93کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے، پاکستانی برآمدات کا5 سال کا تخمینہ آئی ایم ایف کیحالیہ رپورٹ کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے گزشتہ روز اڑان پاکستان اقدام کا اعلان کرتے ہوئے 2047 تک سالانہ برآمدات 60 ارب ڈالر تک جانے کا تخمینہ لگایا تھا۔سرکاری دستاویز کے مطابق اڑان پاکستان اقدام پاکستان کو 2035 تک ایک کھرب ڈالر اور 2047 تک 3 کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کے لیے ایک مربوط روڈ میپ کے طور پر کام کریگا۔منصوبے میں آئی ٹی، مینوفیکچرنگ، زراعت، معدنیات، افرادی قوت اور بلیو اکانومی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سالانہ برآمدات میں 60 ارب ڈالر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…