پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

غیرمعیاری ایل پی جی فروخت کرنے والی 5 بڑی کمپنیوں پر5 لاکھ روپے جرمانہ

datetime 27  دسمبر‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے غیر معیاری ایل پی جی فروخت کرنے پر 5 بڑی کمپنیوں پر5،5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔اوگرا کو شکایات موصول ہو ئیں کہ کچھ مشہور کمپنیاں غیر معیاری ایل پی جی فروخت کرکے ہزاروں لاکھوں لوگوں کی جان خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ اوگرا کے قواعد اور ضوابط کی خلاف ورزی پر ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے بعد 5،5 لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔اوگرانے حال ہی میں ملک کے مختلف ایل پی جی پلانٹس کا معائنہ کیا۔

کچھ ایل پی جی پلانٹس جن میں(تیز گیس پرائیوٹ لمیٹڈ، دریا شاہ انرجی پرائیوٹ لمیٹڈ، سائنرجی ریسورسیز پرائیوٹ لمیٹڈ،جمیسٹو انرجی پرائیوٹ لمیٹڈ، عزیز گیس پرائیوٹ لمیٹڈ)شامل ہیں اوگرا کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔ ان کی فراہم کردہ گیس مقررہ معیار پر پورا نہیں اترتی۔رپورٹ کے پیش نظر اوگرا نے فوری طور پران تمام متعلقہ کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا اور انہیں ہدایت دی کہ وہ تحریری طور پر یا ذاتی طور پر اوگرا کے دفتر میں پیش ہو کر اس خلاف ورزی کی وضاحت دیں۔ کمپنیوں کے جوابات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اوگرا نے ان جوابات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر کے خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں پر پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔اوگرا نے واضح کیا ہے کہ صارفین کے تحفظ اور معیار کی یقین دہانی کے لیے ایل پی جی پلانٹس کی نگرانی سختی سے جاری رکھی جائے گی۔

اتھارٹی نے تمام کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے چیئرمین اوگرا مسرور خان کے ان اقدامات کو سہراتے ہوئے کہا کہ وہ اوگرا کے ساتھ ہیں اور غیر معیاری ایل پی جی فروخت کرنے والوں اور غیر معیاری سلنڈر بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے تاکہ مصوم انسانی جانوں کو حادثات سے بچایا جا سکے۔ ایل پی جی ڈسٹریبیوٹر کسی بھی ایسی کمپنی کا ساتھ نہیں دیں گے جو غیر معیاری ایل پی جی فروخت کرے یا اوگرا قوانین کی خلاف ورزی کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…