منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تین روز بعد اضافہ

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تین روز کے وقفے کے بعد بہتری آئی۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے پہلے جائزے کے بعد جاری قرض پروگرام کے علاوہ ایک ارب ڈالر کے کلائمیٹ چینج فنانسنگ کی سہولت کا عندیہ ملنے اور آذربائیجان کی پاکستان میں 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی جیسے عوامل کے باعث ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں تین روزہ وقفے کے بعد جمعرات کو ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 278 روپے سے نیچے آگئی، ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کے لیے 50کروڑ ڈالر کے معاہدے، کرنٹ اکانٹ 350ملین ڈالر سرپلس ہونے، برآمدات میں اضافے اور روشن ڈیجیٹل اکانٹ میں انفلوز بڑھنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیئے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر 34 پیسے کی کمی سے 277 روپے 70پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی بڑھتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آئی۔کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر9 پیسے کی کمی سے 277 روپے 95 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 278 روپے 94 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…