جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے سامنے زمین بوس،تاریخ کی کم ترین سطح پر آگیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں84.37 کی اب تک کی کم ترین سطح پر آ گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی روپیہ جمعہ کو ابتدائی تجارت میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 5 پیسے گر کر 84.37 کی اب تک کی کم ترین سطح پر آ گیا۔گزشتہ روز بھارتی روپیہ 1 پیسے گر کر امریکی ڈالر کے مقابلے 84.32 پر بند ہوا تھا اورجمعہ کودن کے آغاز سے ہی مزید گراوٹ جاری ہے۔

مودی سرکار کی مالیاتی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں اور اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ صورت حال مزید گھمبیر ہوجائے گی۔ماہرین کے نزدیک ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کی وجہ غیر ملکی فنڈز کے مسلسل اخراج اور ڈومیسٹک ایکوئٹی میں مندی کا رجحان ہے۔دوسری جانب فاریکس ٹریڈرز نے بتایاہے کہ شرح سود میں کمی کا امریکی فیڈرل ریزرو کا حالیہ فیصلہ عالمی مالیاتی منظر نامے میں تبدیلی کا اشارہ ہے۔ماہرین نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے عالمی منڈیوں پر اثر انداز ہونے سے کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ تیزی سے ہوا کرے گا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…