جمعرات‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2024 

ای ٹربو موٹرزنے پاکستان کی سب سے سستی اور تیز ترین ای وی(ev)موٹر سائیکلز متعارف کروادیں

datetime 16  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ای ٹربو موٹرزنے ملک کی سستی اور تیز ترین ای وی موٹرسائیکلزمتعارف کرکے پاکستان کی الیکٹرک وہیکل(EV)انڈسٹری میں ایک نیا معیار قائم کردیا ہے۔اس حوالے سے کراچی میں منعقد کی جانے والی متعارفی تقریب میں سندھ کی صوبائی وزیر شرجیل انعام میمل نے بطور مہمان ِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز،کارپوریٹ سیکٹر کے تعلق رکھنے والے مختلف اداروں کے سی ای اوز، میڈیا کے نمائندوں اور دیگر قابلِ ذکرمہمانوں نے بھی شرکت کی۔واضع رہے کہ eTurbo Motors کی جانب سے متعارف کروائے جانے والی موٹرسائیکلز ایک ہی چارچ میں 300کلومیٹر تک کا سفر باآسانی طے کرسکتی ہیں جو پاکستان میں کی بڑھتی ہوئی نقل وحمل کی ضروریات کیلئے ایک سستا اور ماحول دوست حل ہے۔

سبز پاکستان کے وژن کے ساتھ کمپنی نے کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں 500ملین روپے کی وسیع سرمایہ کے ذریعہ جدید ترین پیداواری سہولت قائم کی ہے جس کے ابتدائی پیداواری صلاحیت 10,000یونٹ سالانہ ہے جس میں مارکیٹ کی طلب کی بنیاد وسعت دی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے سی ای او شیخ اسامہ ندیم نے کہا کہ ہمارا وژن ہر پاکستان کیلئے سستا، ماحول دوست اور قابلِ اعتماد ذرائع آمدورفت فراہم کرنا ہے۔

ہم نے اپنی موٹرسائیکل کی رینج کونوجوان لڑکے لڑکیوں اور درمیانی عمر کے مرداور خواتین سمیت مختلف طبقات کی ضروریا ت پورا کرنے کیلئے ڈیزائن کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ابھی شروعات ہے، ہماری مقصد پاکستان کو ایک پائیدار مستقبل کی طرف لیجانا ہے۔ ای ٹربو موٹرز(eTurbo Motors) نے مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے الیکٹرک موٹر سائیکلز کی مختلف اقسام متعارف کروائی ہیں۔ECOویریئنٹ60وولٹ لیتھیئم بیٹری سے لیس ہے جبکہ موٹرسائیکل کی رفتار 70کلومیٹراور ایک چارج میں 200کلومیٹرتک کا سفر طے کرسکتی ہے۔ اسی طرح کمپنی کی جانب سے متعارف کروائی گئی Warrior اور EVO ویریئنٹ 72وولٹ بیٹری سے لیس ہیں۔ ان دونوں موٹر سائیکلز کی حدِرفتار120کلومیٹر ہے جبکہ دونوں موٹرسائیکلز ایک چارج میں 300کلومیٹر تک کا سفر باآسانی طے کرسکتی ہیں۔

کمپنی کی جانب سے متعارف کروائی ایک اور موٹر سائیکل PULSARایک متوازن آپشن فراہم کرتی ہے یہ موٹرسائیکل90کلومیٹر کی رفتار کیساتھ ایک چارج میں 230کلومیٹرتک کا سفر باآسانی طے کرسکتی ہے۔چھوٹے سفر کیلئے کمپنی کی جانب سے ThunderboltاورThunderbirdجیسی موٹرسائیکلز متعارف کرواگئی ہیں۔یہ دونوں موٹرسائیکلز95کلومیٹر کی رفتار کیساتھ ایک چارج میں 110-120کلومیٹر تک کا سفر باآسائی طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن نے اس منصوبے کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہeTurbo Motorsکا آغاز پاکستان کے سبز توانائی کے عزائم کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔یہ سرمایہ کاری نہ صرف ملک کے ماحولیاتی اہداف کو پوراکرنے میں مددفراہم کرے گی بلکہ اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

میں eTurbo Motorsکو اس اہم سنگِ میل پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔مارکیٹ کی ضروریا ت کو مدِنظر رکھتے ہوئے eTurbo Motorsآنے والے سالوں میں اپنی پیداواری صلاحیت میں اضافے اورمزید جدید مصنوعات متعارف کروانے کیلئے اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کا رکھتی ہے۔گرین ٹیکنالوجی اور پائیداری کیلئے کمپنی کا عزم پاکستان کے آٹوسیکٹر کے منظر نامے کو ازسرِنو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔تقریب کا اختتام پاکستان کی ای وی انڈسٹری کی سپورٹ کے پیغام کیساتھ ہواجس میں ای ٹربو موٹرزکو ملک کو زیادہ پائیدار اور ماحولیاتی ذمہ دارانہ مستقبل کی طرف لیجانے کیلئے ایک اہم کھلاڑی کے طور پر تسلیم کیا گیا۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…