پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)درآمدات کے مقابلے میں انفلوز میں بہتری کے باوجود زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی محدود پیمانے پر پیش قدمی جاری رہی۔ستمبر 2024 کے دوران ورکرز ریمیٹنسز میں 29فیصد کی نمو، آئی ایم ایف معاہدے کے بعد دیگرعالمی مالیاتی اداروں سے 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کے وعدوں اور وزیراعظم کی سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدے تصدیق کی خبروں سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مضبوط رہا

۔خام تیل کے خلیجی پروڈیوسرزکی جانب سے اپنے جنوبی ایشیا کے خریداروں کو فی بیرل تیل 80 ڈالر میں فراہم کرنے کی اطلاعات، سپلائی کی بہتر صورتحال کو بھانپتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر کو مزید بہتر بنانے کی غرض سے ڈالر کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 05پیسے کے محدود اضافے سے 277روپے 72پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 05 پیسے کے اضافے سے 279 روپے 61 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…