جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔پریمیم نچلی سطح پر آنے کے باعث برآمد کنندگان کی جانب سے اپنی مستقبل کی برآمدی ترسیلات بھنانے کا عمل رکنے اور درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے نئے ہفتے کے آغاز پر ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ کمزور رہا۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں 9 اکتوبر کو اعلی سطحی وفد کے دورے، ذرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10ارب 70کروڑ ڈالر کے ساتھ ڈھائی سال کی بلند سطح پر پہنچنے کی اطلاعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر 4 پیسے کی کمی سے 277روپے 47 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔سپلائی میں بہتری آتے ہی درآمدی نوعیت کا دباو بڑھنے سے ڈالر نے پیشقدمی شروع کی جس ایک موقع پر ڈالر کی قدر 17پیسے کے اضافے سے 277 روپے 68 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

محدود اتارچڑھائو کے بعد کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 13 پیسے کے اضافے سے 277روپے 64پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 03 پیسے کے اضافے سے 279روپے 69پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…