ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں دو الیکٹرک گاڑیاں نئی متعارف کروا دی گئیں، پہلی کھیپ بھی پاکستان پہنچ گئی

datetime 21  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان میں دو الیکٹرک گاڑیاں نئی متعارف کروا دی گئیں جس کی پہلی کھیپ بھی پاکستان پہنچ گئی ہے ، دونوں گاڑیاں درحقیقت چینگان کی ہیں اورالیکٹرک وہیکلز ہیں جن کے نام دیپال ایس زیر و سیون (Deepal S07)اور دیپال ایل زیرو سیون (Deepal L07)، دونوں ماڈلز کا پاکستان میں بکنگ کا آغاز کر دیاہے، بکنگ پرائس اور ڈیلیوری کے اوقات کار بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

دیپال کی پاکستان کے دو بڑے شہروں لاہور اور کراچی میں ڈیلرشپس کا افتتاح کر دیا گیا ہے جن کے نام چینگان آٹو لاہور اور چینگان آٹو شاہراہ فیصل ہے ۔صارفین دونوں میں اگر کوئی بھی گاڑی خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں تو یہ 30 لاکھ کی پیشگی ادائیگی سے بکنگ کروا سکتے ہیں ، جس کی ڈیلیوری 70 دنوں میں کی جائے گی ۔دیپال ایس زیر و 7 دراصل الیکٹرک ایس یو وی ہے جو کہ ایک چارج میں 485 کلومیٹر کی رینج دیتی ہے جبکہ اس میں 255 ہارس پاور کی الیکٹرک موٹر نصب کی گئی ہے جو کہ طاقتور ور انجن کا احساس دلاتی ہے ۔اس گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 65 لاکھ روپے ہے ۔

گاڑی میں 6 ایئر بیگز، کول باکس، پینرامک روف، ریئر اے سی وینٹس، ہیٹڈ سیٹس، نیویگیشن ، کلائمیٹ کنٹرول، ایڈاپٹو کروز کنٹرول اور لین اسسٹ دیا گیاہے ۔دیپال ایل زیرو 7 مکمل طور پر ایک الیکٹرک وہیکل ہے جو کہ سنگل چارج میں 540 کلومیٹر کی لمبی رینج دیتی ہے یعنی آپ ایک چارج میں بغیر رکے لاہور سے بآسانی اسلام آباد پہنچ سکتے ہیں ، اس میں 255 ہارس پاور کی الیکٹرک موٹر دی گئی ہے ۔اس کے علاوہ 6 ایئر بیگز، ٹی پی ایم ایس، 360 کیمرہ، ای بی ڈی ، پارکنگ سینسرز، ہل روڈ کنٹرول دیا گیاہے ۔اس گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 55 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے اور اگر اسے خریدنے کے خواہشمند ہیں تو 30 لاکھ روپے میں بکنگ کروائی جا سکتی ہے ۔اس کے علاوہ میں الیکٹرک ٹیل گیٹ، بیک پر ڈبل سپائلر دیاگیاہے جس کے درمیان دی گئی لائٹ گاڑی کے لوگو کو ظاہر کرتی ہے ۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…