اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا، وزیر خزانہ

datetime 19  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو ان کیمرہ بریفنگ دی گئی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے آئی ایم ایف پروگرام پر ان کیمرہ بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا دوست ممالک نے آئی ایم ایف کو پاکستان کا قرض رول اوور کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے بتایا آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا۔ یقین دہانیوں کے بعد آئی ایم ایف نے اجلاس بلایا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف قرض کی ساری رقم یکمشت نہیں دے گا۔ آئی ایم ایف اقساط میں رقم فراہم کرے گا جس کیلئے شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ سب سے مشکل پاور سیکٹر اصلاحات ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کا پروگرام ہے، پاکستان کی مجموعی ضروریات 12 ارب ڈالر کی ہیں، آئی ایم ایف قرض کے علاوہ 5 ارب ڈالر اضافی فنانسنگ کی ضرورت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف 5 ارب ڈالر دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے حصول میں مدد دیگا، سعودی عرب آئل فیسیلیٹی میں 1.2 ارب ڈالر دے گا جس کی شرح سود طے کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…