لاہور( این این آئی)ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 99 پیسے فی کلو گرام ، گھریلو سلنڈر 82 روپے 54 پیسے کا اضافہ کردیا۔قیمتوں بڑھنے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت 243 روپے 99پیسے ،11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 879 روپے مقرر کردی گئی۔دوسری جانب اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔