منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں 3 نئی گاڑیاں متعارف کروا دی گئیں ،بڑی خوشخبری

datetime 21  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)آخر کار طویل انتظار کے بعد معروف کمپنی بی وائی ڈی (BYD) نے اپنی 3 گاڑیاں پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کر دی ہیں ۔کمپنی کی جانب سے لانچ کی گئی گاڑیوں میں بی وائے ڈی ایٹو 3(BYD Atto 3) : یہ گاڑی مکمل طور پر الیکٹرک سیگمنٹ کراس اوور،بی وائے دی سیل (BYD Seal): یہ گاڑی مکمل طور پر درمیانے حجم کی سیڈان اوربی وائے ڈی سی لائن 6 (BYD Sealion 6): پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (PHEV) مڈسائز کراس اوور شامل ہے ۔

کمپنی کی جانب سے تینوں گاڑیوں کے فیچرز اور خصوصیات کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی ہے ، تاہم دیگر ممالک میں کمپنی کی جانب سے ان گاڑیوں دیئے گئے فیچرز آپ کو پیش کرنے جارہے ہیں ۔کمپنی کی جانب سے لانچ کیئے گئے تینوں ماڈلز آسٹریلیا، برازیل، بیلجیئم اور سویڈن میں بہت پسند کیئے جارہے ہیں تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا کمپنی انہی فیچرز کے ساتھ پاکستان میں گاڑیاں فروخت کرے گی یا پھر اس میں کچھ تبدیلیاں کی جائیں گی ۔بی وائے ڈی ایٹو 3(BYD Atto 3) ایک چارج میں 330 کلومیٹر تک سفر کی سہولت دیتی ہے جبکہ اس میں 201 ہارس پاور ، 315 نیوٹن میٹر ٹارک اور لیتھیم آئن کی بیٹریاں دی گئیں ہیں ،یہ گاڑی محض 37 منٹ میں چارج ہونے کی صلاحیت کی حامل ہے ۔

بی وائے دی سیل (BYD Seal) ایک چارج میں 425 کلومیٹر تک سفر کی سہولت فراہم کرتی ہے ،اس میں 215 ہارس پاور، 330 نیوٹن میٹر ٹارک اور لیتھیم آئن کی بیٹریاں دی گئیں ہیں ، یہ گاڑی محض 45 منٹ میں چارج ہونے کی صلاحیت کی حامل ہے ۔بی وائے ڈی سی لائن 6 (BYD Sealion 6) میں کمپنی کی جانب سے 1500 سی سی ٹربو چارج انجن دیا گیاہے جو کہ 319 ہارس پاور اور 550 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے ، یہ گاڑی صفر سے 100 تک محض 5.9 سکینڈ میں جاتی ہے، یہ گاڑی صارفین کو ایک لیٹر میں 17.24 کلومیٹر کی ایوریج دیتی ہے ، گاڑی کا وزن 2100 کلو ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…