جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

حکومت ہر سال 3 ارب ڈالر آئی پی پیز کو ادا کرتی ہے ‘ ریو نیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن

datetime 20  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ریونیو ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر قدیر نے کہا ہے کہ حکومت ہر سال 3 ارب ڈالر آئی پی پیز کو ادا کرتی ہے جبکہ آئی پیز کو کھربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ بھی دی گئی ہے ،حکومت ملکی معیشت کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے والے آئی پی پیز کے معاہدوں کو ختم یا ان پر نظر ثانی کی جائے ۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ”پاکستان کی معیشت اور آئی پی پیز کا بوجھ ”کے موضوع پر مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ٹیکس بارز کے ممبران بابر نیاز،عبدالمغیث،سمرتارر،اعظم شاہ،میاں افتخار،ارشدلائق،بیرسٹر اسلم شیخ،ندیم چودھری،ناصر رمضان چودھری،چودھری افتخار،کاشف قدیراور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ عوام سے ڈیمز کی مد میں جو اربوں لئے گئے ہیں ان کا اور آئی پی پیز کو دیئے گئے اربوں کا آڈٹ کرایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جس قدر بجلی مہنگی ہو چکی ہے ہمارے مینو فیکچررز اور برآمد عالمی مارکیٹوں میں مقابلہ نہیں کر سکتے ۔حکومت سے اپیل ہے کہ آئی پی پیز معاہدوں کو کم ازکم ختم نہیں تو ان پر نظر ثانی کی جائے تاکہ ہماری معیشت کو تحرک مل سکے ۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…