جمعرات‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کو ماہانہ 40 کروڑ ڈالر فراہم کر رہے ہیں، ملک بوستان

datetime 15  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ذرمبادلہ کی کوئی قلت نہیں، اعتماد کی ضرورت ہے، سوشل میڈیا کے ذریعے بدگمانیاں پھیلائی جارہی ہیں، یہ بات انہوں نے بدھ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کی 77ویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ فوج نہ ہونے کے مسائل عراق لیبیا ودیگر متاثرہ ممالک کی حکومتوں سے پوچھا جائے۔ پاک فوج ہے تو ملک اور ہم سب محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیاں پاکستان اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔ ملک میں اعتماد کی فضا بحال ہو تو بیرون ملک میں موجود پاکستانیوں کے 200ارب ڈالر ملک میں آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیاں ماہوار 400ملین ڈالر حکومت کو فراہم کررہی ہیں۔ایکس چینج کمپنیوں کی جانب سے حکومت کو ماہانہ 1ارب ڈالر فراہم کرنے کی پیشکش کر رکھی ہے لیکن تاحال اس ضمن میں اجازت نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 1993 سے اب تک ایکس چینج کمپنیوں نے حکومت کو 60ارب ڈالر فراہم کیے ہیں۔ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں ڈالر کی اسمگلنگ رک گئی ہے جس سے ڈالر کی قدر قابو میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پناہ معدنی وسائل کی وجہ سے پاکستان کبھی نادہندہ نہیں ہوسکتا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے ہنرمندوں نے بیرون ملک رخ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں پر مشتمل آبادی کے 45فیصد حصے کے لیے درست سمت متعین کرنے کی ضرورت ہے۔ عالمی اداروں سے قرضے صنعت تجارت کی ترقی کے لیے حاصل کیے جاتے ہیں جبکہ پاکستان عالمی قرضے حاصل کرکے سود کی ادائیگیوں پر استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز مسائل مہنگی بجلی سے صنعتی شعبہ متاثر ہے۔ گورننس میں بہتری لانے اور حکومتی اخراجات میں کمی کی ضرورت ہے۔

ٹکرکٹ اسٹار شاہد آفریدی شہر میں ٹریفک کی رش کے باعث ایکس چینج کمپنیز ایسوسی کی یوم آذادی کی تقریب میں شرکت نہ کرسکے۔ شاہد آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اس اہم قومی تقریب میں آنا تھا لیکن رش میں پھنسنے سے شریک نہ ہوسکا۔ شہد آفریدی نے کہا کہ پوری قوم کو جشن آزادی بہت بہت مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیز کی اگلے سال یوم آزادی کا جشن ہم سب ساتھ منائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایشین باکسنگ چیمپئین شہیر آفریدی نے کہا کہ آذادی اللہ کی نعمت ہے، پاکستان کا پرچم سینے پر لگاکر حریف کے خلاف لڑتا ہوں، پچھلے ماہ ہی بینکاک میں بھارتی حریف کو شکست دیکر ایشین ٹائیٹل پاکستان کے نام کیا۔ میرا عہد ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت امیج کے ساتھ عالمی ٹائیٹل حاصل کرنے کی جدوجہد کروں گا۔ اس موقع پر ماہر امراض قلب ڈاکٹر ملک حمیداللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے منفی پروپیگنڈا بیرونی آقاوں کے اشارے پر کیا جارہا ہے۔ شرپسند عناصر بیرونی ایجنڈے کے تحت منظم منفی پروپیگنڈوں کے ذریعے امن اعتماد اور ترقی کو متاثر کررہے ہیں۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…