اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اسٹیل کی 4 ہزار ایکڑ اراضی چینی سرمایہ کاروں کو دینے کا فیصلہ

datetime 2  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)حکومت نے پاکستان اسٹیل کی چار ہزار ایکڑ اراضی چینی سرمایہ کاروں کو دینے کا فیصلہ کرلیا، اسٹیل مل کی زمین پر چائنیز اسپیشل ایکسپورٹ اکنامک زون قائم کیا جائے گا۔یہ بات سندھ کے وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے میڈیاسے بات چیت میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مستقبل میں پاکستان اسٹیل کی اراضی فروخت ہو تو سندھ حکومت کو اس کا حصہ ملنا چاہیے کیونکہ اسٹیل مل کی زمین سندھ حکومت کی ملکیت ہے اور حکومت سندھ نے یہ زمین صرف اسٹیل مل کے قیام کے لیے دی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے اسٹیل مل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں خود لگانے اور چلانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اسٹیل مل کے تمام واجبات کی ذمہ داری وفاق کی ہے، روس سمیت مقامی سرمایہ کار اور دیگر ادارے دلچسپی رکھنے والی پارٹیز سے سندھ حکومت رابطے کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بجلی بنانے والے اداروں آئی پی پیز کے معاہدوں پر سندھ کا موقف واضح ہے۔ آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے اور یہ معاہدے دوبارہ طے ہونا چاہئیں، جتنا جلد ہوسکے وفاق کو اس اہم مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حب ریور روڈ پر بھی 2 ہزار ایکڑ رقبے پر ملک کا جدید ترین اسپشل اکنامک زون بنایا جائے گا اور اس اکنامک زون کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر قائم کیا جائے گا، نوری آباد انڈسٹریل زون کا 1300ایکڑ پر مشتمل فیز تھری پر کام شروع کر دیا گیا ہے سروس انڈسٹریز نے پنجاب کو چھوڑ کر نوری آباد صنعتی زون میں 50ایکڑ رقبے پر انڈسٹری لگائی ہے، وزارت صنعت سندھ ،سندھ کے بڑے شہروں میں ایگری پروسیسنگ زون بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ کے ترقیاتی پراجیکٹس پر وفاقی بیورو کریسی کا رویہ درست نہیں ہے جسے قومی مفاد میں درست کرنے کی ضرورت ہے۔جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ سندھ سے وصول ہونے والا ٹیکس سندھ کے ترقیاتی منصوبوں پر لگنا چاہیے، سندھ حکومت کراچی کے ساتوں صنعتی زون کی زمینوں کا ریکارڈ جلد ڈیجیٹلائز کردے گی، زرعی ٹیکس کے امور کی ذمہ داری سندھ ریونیو بورڈ کو دی جانی چاہیے۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…