جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

datetime 1  اگست‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)انٹربینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 5 چینی بینکوں کی پاکستان کے پانڈا بانڈز میں دلچسپی، سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان پر واجب الادا 12 ارب ڈالر کے قرضوں کی ایک سال کے لیے مخر ادائیگیوں کی سہولت ملنے کے امکانات کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

اقتصادی افق پر مثبت توقعات پر انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی اور ایک موقعے پر ڈالر کی قدر 24پیسے کی کمی سے 278 روپے 50پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔بعد ازاں دوران سپلائی بڑھتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 8 پیسے کی کمی سے 278 روپے 66 پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 280 روپے 49 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال پاکستان کو 24 ارب 80کروڑ ڈالر مالیت کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں تاہم ماہرین توقع کر رہے ہیں کہ دوست ممالک کے تعاون، ملٹی اور بائی لیٹرل سستے قرضوں سے مالی خلا کم ہو جائے گا۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…