پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار

datetime 18  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری، ڈالر 278 روپے 17 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ کی سال 2024 میں ڈالر کی قدر 290 روپے اور سال 2025 کے دوران ڈالر کی قدر 310روپے تک پہنچنے کی پیشگوئی، بین الاقوامی سطح پر سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، ڈالر کی قدر دیگر اہم کرنسیوں کی نسبت مضبوط ہونے جیسے عوامل کے باعث جمعرات کو بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اضافے کا رحجان رہا۔

آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت کے بعد نئے انفلوز کی توقعات جیسے عوامل کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 07 پیسے کے اضافے سے 278روپے 17پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280روپے 50پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے 7ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدے کے بعد ملٹی و بائی لیٹرل فنڈز کے اجرا کا راستہ بھی اگرچہ ہموار ہوگیا ہے لیکن بتدریج ڈی ویلیوایشن کا رجحان برقرار ہے جس کی پیشگوئی ریٹنگ ایجنسی فچ نے بھی کردی ہے۔ماہرین نے کہاکہ معیشت میں زرمبادلہ کی طلب بتدریج بڑھ رہی ہے جس سے روپے کی قدر پر دبائو بتدریج بڑھتا نظر آرہا ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…