کراچی (این این آئی)ملک بھر میں فی تولہ سونا 700 روپے مہنگا ہوگیا۔ اس اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے ہوگئی۔دس گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 219 روپے تک پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں 22 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2326 ڈالر کا ہوگیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں