کراچی(این این آئی) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائرایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمی سے 9 ارب 10 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پرآگئے۔اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے، 31 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 60 لاکھ کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سرکاری ذخائر کا حجم 9ارب 10 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہوگیا۔
اعدادوشمار کے مطابق 31 مئی کو زرمبادلہ کیمجموعی ذخائر کی مالیت14 ارب 21 کروڑ56 لاکھ ڈالر کی سطح پرتھی۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کیمطابق ملک میں کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب10 کروڑ61 لاکھ ڈالر کیزرمبادلہ ذخائر موجود ہیں۔