اتوار‬‮ ، 22 جون‬‮ 2025 

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

datetime 5  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 25 کروڑ ڈالر کی رقم حکومت کوانفراسٹرکچر میں پائیدار سرمایہ کاری میں مدد کے لیے فراہم کی جائے گی، فنڈز سے حکومت کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی خدمات میں مدد ملے گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی حکومت پاکستان کی اصلاحات میں معاونت کررہا ہے، نجی سرمایہ کاری کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے راغب کرنے سے حکومت کوسرکاری شعبے میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں خلا کو پرکرنے میں مدد ملے گی۔

اعلامیہ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک معاشی ترقی کے لیے حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پروگرام کو فروغ دے رہا ہے، یہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے سرکاری مینجمنٹ پروگرام کا حصہ ہے۔گزشتہ ماہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے 57ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر اے ڈی بی کے پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی نے کہا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کی مدد آئی ایم ایف سے کلین چٹ ملنے کے بعد ہی ممکن ہے۔



کالم



کرپٹوکرنسی


وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…