جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

آئندہ مالی سال کا بجٹ 295 روپے فی ڈالر ریٹ پر بنے گا

datetime 31  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی) آئندہ مالی سال 25-2024کا بجٹ 295 روپے فی ڈالر ریٹ پر بنے گا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال ڈالر ریٹ میں 10روپے اضافے کا تخمینہ ہے، رواں مالی سال نظرثانی شدہ ڈالر ریٹ 285 روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر ریٹ میں 10روپے اضافہ ہونے سے آئندہ مالی سال مہنگائی بڑھنے کا بھی خدشہ ہے، عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی ڈیمانڈ میں اضافہ اور زیادہ زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ڈویلپمنٹ سپینڈنگ میں فارن کرنسی، پٹرولیم پراڈکٹس پر روپیہ کی قدر میں کمی کا اثر پڑے گا، درآمدی اشیا مہنگی ہونے سے ڈیمانڈ میں کمی کے باعث تجارتی خسارہ کم ہو سکے گا، ڈالر ریٹ تعین کرنے کا مقصد بیرونی امداد، ادائیگیوں اور قرضوں کا تخمینہ روپوں میں لگانا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ طے شدہ شرط کے باعث مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ پر عملدرآمد ہوگا، ڈالر ریٹ بڑھنے سے بیرونی قرضے، امپورٹ بل، درآمدی فوڈ آئٹمز کی قیمتیں بڑھیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…