جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

بیرون ملک مقیم ہم وطنوں نے مارچ میں 3 ارب ڈالر پاکستان بھیجے

datetime 9  اپریل‬‮  2024 |

اسلام آباد (این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مارچ میں ورکرز ترسیلات زر کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق بیرون ملک مقیم ہم وطنوں نے مارچ میں 3 ارب ڈالر پاکستان بھیجے اور مارچ میں بھیجے گئے ترسیلات فروری کے مقابلے 31 فیصد زائد رہیں۔رواں سال مارچ ترسیلات گزشتہ برس مارچ کے مقابلے 16.4 فیصد زائد رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے مارچ میں 70 کروڑ ڈالر بھیجے ہیں اور مارچ 2024 کی سعودی ترسیلات رواں سال فروری کے مقابلے 30 فیصد زائد ہیں۔مارچ میں عرب امارات سے ورکرز ترسیلات فروری کے مقابلے 48 فیصد زیادہ آئیں اور مارچ میں عرب امارات سے 54 کروڑ 85 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں پاکستان بھیجی گئی ورکرز ترسیلات 21 ارب ڈالر رہیں اور یہ ترسیلات گزشتہ سال کے اسی عرصے سے 0.9 فیصد زائد ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…