جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان میں سونے کی قیمت کو پر لگ گئے

datetime 8  اپریل‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)پاکستان میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔مشرق وسطی بحران، خام تیل کی بڑھتی قیمتوں سمیت دیگر معاشی چیلنجز کے باعث سونے کی عالمی و مقامی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئیں۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے ہیں جہاں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 2355 ڈالر کی بلند ترین سطح پر آگئی۔

پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 700 روپے ہوگئی۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 648 روپے ہوگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی بحران، اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران اسرائیل کشیدگی اور امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد یورپین ممالک کی بھی سود میں کمی کی اطلاعات جیسے عوامل نے بین الاقوامی سطح پر سونے پر دبا بڑھادیا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…