جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی بڑھ گئی

datetime 21  مارچ‬‮  2024 |

کراچی(این این آئی)ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں جمعرات کوپھر اضافہ ہوگیا۔آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد عالمی بینک کی جانب سے بھی پاکستان کے لیے 250ملین ڈالر کا قرض منظور ہونے اور معاشی اشاریے بہتر ہونے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کے روز بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا اور ڈالر کے اوپن ریٹ 281روپے سے بھی نیچے آگئے۔

جون کے اختتام سے قبل پاکستان پر واجب الادا 6ارب ڈالر مالیت کے قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی سہولت ملنے کی توقعات، روشن ڈیجیٹل اکائونٹ انفلوز میں 2فیصد اضافے اور کرنٹ اکائونٹ خسارہ قابو میں آنے جیسے دیگر معاشی اشاریوں میں بہتری روپے کے استحکام میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔

انفلوز میں بہتری سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں بھی بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔جمعرات کے روز کاروباری دورانیے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 26پیسے کی کمی سے 278روپے 15 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم مقامی وبیرونی ادائیگیوں کی ضروریات کے لیے طلب بڑھنے کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر صرف 01پیسے کی کمی سے 278روپے 40پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 22 پیسے کی کمی سے 280روپے 90پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…