بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

محکمہ خوراک سندھ کے افسروں کا کارنامہ، اربوں کی گندم خراب ظاہر کرکے فروخت کردی

datetime 6  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)محکمہ خوراک سندھ کے افسروں نے بارش کے دوران گندم خراب ظاہر کرکے فروخت کردی۔ذرائع کے مطابق بارش کے دوران 3 ارب 22 کروڑ روپے کی 3 لاکھ 80 گندم کی بوریاں فروخت کی گئیں، سابق نگران وزیراعلی سندھ نے انسپیکشن ٹیم کو تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے تھے، انسپیکشن ٹیم کے افسرعلی گل سنجرانی کی سربراہی میں ٹیم نے تحقیقات کی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم میں ڈی سی جامشورو، ڈی سی دادو، محکمہ زراعت کے ڈی جی ایکسٹینشن اور محکمہ خوراک کے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ حیدرآباد کو شامل کیا گیا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گندم خراب ظاہر کرکے اوپن مارکیٹ میں فروخت کردی گئی ہے، حیدرآباد ریجن میں 66 کروڑ 31 لاکھ روپے کی گندم، سکھر ریجن میں 22 کروڑ 88 لاکھ روپے کی گندم فروخت ہوئی، لاڑکانہ ریجن میں 53 کروڑ 66 لاکھ روپے، شہید بینظیر آباد ریجن میں 3 کروڑ88 لاکھ روپے کی گندم فروخت ہوئی۔ذرائع کے مطابق کراچی ریجن کے ملیرمیں ایک ارب 75 کروڑ روپے کی گندم غیر قانونی طور پر فروخت کی گئی، رپورٹ چیئرمین انسپیکشن ٹیم کو دی تو بااثر افسروں کی جانب سے علی گل سنجرانی کو عہدے سے ہٹوا دیا، تحقیقاتی رپورٹ نگران وزیراعلی کو پیش نہیں ہوسکی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ رپورٹ وزیراعلی انسپیکشن ٹیم کے چیئرمین آفس میں موجود ہے، نئے وزیراعلی کے احکامات کا انتظار کیا جارہا ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…