جمعرات‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2026 

یاماہا کمپنی کا 8ماہ کی اقساط پر بلا سود موٹر سائیکل دینے کا اعلان

datetime 23  جنوری‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی) موٹر سائیکلیں بنانے والی معروف کمپنی یاماہا نے بڑھتی ہوئی قیمتیں اور گرتی ہوئی سیلز کو قابو کرنے کے لئے صارفین کیلئے دلکش پیشکش کر دی ۔تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے اس دورمیں کمپنیاں گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے مختلف آفرز متعارف کروا رہے ہیں اور اسی اثنا میں یاماہا نے بھی نیو ایئر سپرائز کا اعلان کرتے ہوئے قسطوں پر موٹر سائیکل حاصل کرنے کے لئے شاندار آفرز کا اعلان کر دیاہے ۔

کمپنی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی صارف 8ماہ کی اقساط پر موٹر سائیکل خریدے گا تو اس سے کسی قسم کی کوئی اضافی رقم انٹرسٹ کی مد میں وصول نہیں کی جائے گی یعنی موٹر سائیکل اپنی اصل قیمت میں ہی 8قسطوں میں حاصل کی جا سکتی ہے ۔کمپنی کی جانب سے یہ آفر مختصر وقت کیلئے متعارف کروائی گئی ہے اور یہ مخصوص شہروں کے لئے ہو گی ،کمپنی کا کہناہے کہ بلا سود قسطوں پر موٹر سائیکل ماہانہ کم از کم 25 ہزار قسط پر حاصل کی جا سکتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…