منگل‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2026 

یونائیٹڈ نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کر دیا

datetime 17  جنوری‬‮  2024 |

لاہور ( این این آئی) یونائیٹڈ موٹر سائیکل پاکستان نے 2024ء کے آغاز میں سب سے پہلے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں تقریباً 18 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیاہے جس کااطلاق 9جنوری سے کر دیا گیاہے ۔یونائیٹڈ کی یو ایس 70(الائے رم) کی قیمت میں پانچ ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 14ہزار 500روپے ہو گئی ہے جبکہ یونائیٹڈ یو ایس 70(سٹینڈرڈ) کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ۔

یونائیٹڈ 10(سٹینڈرڈ)کی قیمت میں 10 ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 17ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ پرانی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار روپے تھی ۔یونائیٹڈ 100(سٹینڈرڈ سپیشل )کی قیمت بھی 10 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے جس کے بعد موٹر سائیکل کی قیمت ایک لاکھ 18ہزار روپے ہو گئی ہے ۔یونائیٹڈ 100(سٹینڈرڈ الائے رمز) کی قیمت میں 18ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے اور نئی قیمت ایک لاکھ 27 ہزار 500 روپے ہو گی ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یونائیٹڈ نے اپنی سکوٹی اور یونائیٹڈ یو ایس 125 کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا ہے ۔ کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی کوئی وجوہات بیان نہیں کی گئیں ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…