بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

چار ماہ کے دوران سونے کی درآمدات میں 1.11 فیصد کمی ریکارڈ

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ملک میں سونے کی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 1.11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2023 تک کی مدت میں 8.883 ملین ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.11 فیصد کم ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی تا اکتوبر 2022 میں 8.983 ملین ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مقدار کے لحاظ سے سونے کی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 21.12 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 189 کلوگرام سونا درآمد کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 156 کلو گرام تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر میں سونے کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 35.62 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، اکتوبر 2023 میں 1.584 ملین ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا جو گزشتہ سال اکتوبر میں 2.461 ملین ڈالر تھا۔رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں سونے کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 32.69 فیصد کی کمی ہوئی، ستمبر میں 52 کلو گرام سونے کی درآمدات ہوئیں جو اکتوبر میں کم ہو کر 35 کلو گرام رہ گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…