ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

وفاقی حکومت کا قرض ستمبر 2023 تک 62 ہزار 291 ارب روپے ہوگیا، اسٹیٹ بینک

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے وفاقی حکومت کے قرض کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق حکومت نے جولائی سے ستمبر 2023 کے دوران 1450 ارب روپے قرض لیا۔اسٹیٹ بینک کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کا قرض ستمبر 2023 تک 62 ہزار 291 ارب روپے رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2023 تک حکومت کا مقامی قرض 39 ہزار 697 ارب روپے جبکہ بیرونی قرض 22 ہزار 593 ارب روپے رہا۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اکتوبر کے بینکنگ اعداد شمار بھی جاری کردیے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر 2023 میں بینکوں کے ڈپازٹس 79 ارب روپے بڑھے ،جس کے بعد بینکوں کے ڈپازٹس 26 ہزار 397 ارب روپے رہے۔اسٹیٹ بینک کی تفصیلات میں بتایا گیا کہ اکتوبر میں بینکوں نے 40 ارب روپے قرض دیے،اسی ماہ تک بینکوں کے قرضوں کا حجم 11 ہزار 897 ارب روپے رہا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 610 ارب روپے رہا جبکہ اکتوبر تک سرمایہ کاری حجم 23 ہزار 232 ارب روپے رہا۔

اس کے علاوہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں3.17 ارب ڈالر بیرونی قرضوں کی سروسنگ پرخرچ ہوئے، جولائی سے ستمبر 2023 کے دوران 2.017 ارب ڈالر قرضوں کے اصل پر خرچ ہوئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے ستمبر 2023 کے دوران 1.157 ارب ڈالر قرضوں کے سود ادائیگی پر خرچ ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…