ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کردی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی) اوگرا نے مائع قدرتی گیس(ایل پی جی)کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کردی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (ا وگرا) نے ماہ نومبر 2023کیلیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 117 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 452 روپے کم کی گئی ہے۔کمی کے بعد ایل پی جی 261 کے بجائے 251روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر3080روپے کے بجائے 2962روپے اور کمرشل سلنڈر11849 روپے سے کم ہوکر 11397 روپے میں دستیاب ہوگا۔ایل پی جی کی سرکاری پیداواری قیمت میں 8437 روپے فی میٹرک ٹن کمی کی گئی ہے۔اوگرا کے مطابق ڈالر کی قیمت کنٹرول ہونے کے باعث ایل پی جی کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایل پی جی کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…