پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

کراچی کی بندرگاہوں سے گندم کی ترسیل رک گئی، ملک بھر میں گندم کے بحران کا خدشہ

datetime 15  اکتوبر‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)کراچی کی بندرگاہوں سے گندم کی ترسیل رک گئی جس کے سبب ملک بھر میں گندم کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، آٹے کی قیمت میں اضافے کا بھی امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم سے گندم کی ملک بھر میں ترسیل رک گئی ہے اس حوالے سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بتایاکہ ایکسل لوڈ پر عمل کے باعث ٹرکوں پرگندم لوڈ نہیں کی جارہی۔انہوں نے بتایاکہ ترسیل رکنے سے گندم کا بحران پیدا ہوا تو آٹا بھی مزید مہنگا ہوگا، گزشتہ 48گھنٹے سے کراچی کی دونوں بندرگاہوں سے گندم کا ایک ٹرک بھی روانہ نہ ہوسکا۔

کراچی کی دونوں بندرگاہوں پرگندم کے3جہازوں سے گندم آف لوڈ کی جارہی ہے، 2جہاز روس اور ایک جہاز رومانیہ سے گندم لے کر پہنچا ہے، تینوں جہازوں سے ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم ملک بھر میں ترسیل کی جانی ہے۔ایکسل لوڈ نفاذ سے پہلے ایک ٹرالر پر6ہزار بوری آتی تھی اب3ہزار300آئیں گی، گندم کی ترسیل میں مہنگی ہونے سے ٹرانسپورٹیشن سے نرخ میں اضافہ ہوجائے گا۔ٹرالرز اور ٹرکوں کے کرائے میں اضافے سے گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، ایکسل لوڈ کے باعث خوردنی تیل، درآمدی لوہا سمیت دیگراشیا کی ترسیل بھی رک گئی۔

ایوسی ایشن کے عہدیدار حماد پونا والانے بتایاکہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے ایکسل لوڈ کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، ٹرک کو صرف 27ٹن وزنی لوہا لیجانے کی شرط سے امپورٹرز پریشان ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 10وہیلر خالی لوڈنگ گاڑی کا وزن 14سے15 ٹن ہوتا ہے، امپورٹر چھوٹا اسٹیل کوائل بھی لوڈ کرے تو کم ازکم وزن35ٹن ہے، آئرن اسٹیل مرچنٹ کے مطابق ایکسل لوڈ نفاذ کی صورتحال میں درآمد کنندہ سامان کیسے لوڈ کرسکتے ہیں؟



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…