بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

چینی کی قیمتیں مقرر کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ محفوظ

datetime 3  اکتوبر‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے سے متعلق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت کو چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار نہیں ۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد یہ اختیار صوبوں کے پاس ہے ، وفاقی حکومت کا قیمتوں کے تعین سے متعلق نوٹیفکیشن بدنیتی پر مبنی ہے ۔

وفاقی حکومت کے وکیل نے دلائل دیئے کہ وفاقی حکومت کو چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں وفاقی حکومت کو قیمتیں مقرر کرنے کا حکم ہے۔ جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔خیال رہے کہ 5 ستمبر کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے اقدام کے خلاف نجی شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی تھی اور فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…