پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

ملک میں 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 38.67 فیصد ریکارڈ

datetime 22  ستمبر‬‮  2023 |

کراچی (این این آئی) ملک میں 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کا مجموعی پارہ 38 اعشاریہ 67 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اثرات سامنے آرہے ہیں اور مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کا مجموعی پارہ 38 اعشاریہ 67 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جب کہ ماہانہ17 سے 23 ہزار تک آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی41 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں26 روپے 2 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چکن کی فی کلو قیمت میں 31 روپے 26 پیسے، لہسن کی فی کلو قیمت میں 24 روپے 1 پیسے اور ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 14 روپے 4 پیسے مہنگا ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے پیاز فی کلو 2 روپے 41 پیسے مہنگے ہوئے، اور اس دوران دال مسور،مونگ اور ماش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ ہوئی، رواں ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 39 پیسے اور چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 91 پیسے کی کمی ہوئی، جب کہ ایک ہفتے کے دوران آلو گندم کا آٹا گڑ اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…