بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

حوالہ ہنڈی میں ملوث 416ملزمان گرفتار

datetime 18  ستمبر‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کا غیرقانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈائون جاری ہے۔ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ رواں سال کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 303 چھاپے مارے گئے، جن کے دوران غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 416 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف 289 مقدمات اور 49 انکوائریاں درج کی گئیں، چھاپوں کے دوران ملزمان کے زیرِ استعمال متعدد دکانوں اور دفاتر کو سیل کیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 3 ارب 54 کروڑ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے، برآمد ہونے والی کرنسی میں 3 ارب 16 کروڑ پاکستانی روپے شامل ہیں۔ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ برآمد کرنسی میں 5 لاکھ سے زائد امریکی ڈالرز اور 23 کروڑ 71 لاکھ روپے کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل ہے۔ترجمان ایف آئی اے نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار متعدد ملزمان مختلف کاروبار کی آڑ میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…