اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

datetime 23  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروباری اتار چڑھا کا شکار رہی ،کے ایس ای100انڈیکس47500پوائنٹس کو چھونے کے بعد47400پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 8ارب روپے سے زاید ڈوب گئے ۔کاروباری مندی سے58.33فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو اگرچہ کاروبار کے آغاز پر ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 47588.24پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس ایک موقع پر 47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد تک گرگیا تھا مگر بعض اسٹاکٹس میں خریداری کی وجہ سے انڈیکس47400پوائنٹس کی سطح پر بحال تو ہو گیا مگر مارکیٹ قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 0.73پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 47417.90پوائنٹس سے بڑھ کر47418.63پوائنٹس ہو گیا

اسی طرح52.25پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 16801.44پوائنٹس سے بڑ ھ کر16853.69پوائنٹس ہو گیا تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31531.05پوائنٹس سے گھٹ کر31494.11پوائنٹس پر آگیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 24.59پوائنٹس کی کمی سے80137.68پوائنٹس تک گر گیا ۔گذشتہ روز مارکیٹ کے سرمائے میں 8ارب28کروڑ53لاکھ38ہزار384روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 70کھرب73ارب84کروڑ50لاکھ5ہزار10روپے سے کم ہو کر 70کھرب 65ارب55کروڑ96لاکھ66ہزار626روپے ر ہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ 8ارب روپے مالیت کے18کروڑ86لاکھ80ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو6ارب روپے مالیت کے 18کروڑ57لاکھ53ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔

مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 324کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سے106کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،189میں کمی اور29کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام2کروڑ9لاکھ ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ 1کروڑ60لاکھ ،جے ایس بینک 1کروڑ22لاکھ ،دیوان موٹرز 99لاکھ اور پاک پیٹرولیم 88لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے گڈون ٹیکسٹائل کے بھا میں 14.99روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت214.99روپے ہو گئی اسی طرح9.80روپے کے اضافے سے ماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت 1636.96روپے پر جا پہنچی جبکہ اللہ وسایا ٹیکسٹائل کے بھا میں130.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 1670.00روپے ہو گئی اسی طرھ40.28روپے کی کمی سے پاک سروسز کے حصص کی قیمت684.72روپے پر آ گئی ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…