پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا،مندی کی شدت میںکمی دیکھی گئی،سرمایہ کے حجم میں10کروڑ سے زائد روپے کی کمی

datetime 22  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کے روز بھی مندی کا رجحان رہا،تاہم مندی کی شدت میںکمی آئی،کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس30پوائنٹس کمی کے بعد 47400پوائنٹس کی حد پر ہی بند ہوا،گزشتہ روز سرمایہ کے حجم میں10کروڑ سے زائد روپے کی کمی رہی جبکہ حصص کی کاروباری مالیت اور حجم بھی پیر کے مقابلے میںکم رہا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو اسٹاک مارکیٹ میںمندی کی لہر میںکمی دیکھی گئی ،تاہم ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروںکی جانب سے حصص کی فروخت کا دباو برقرار رہا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس30پوائنٹس کمی کے بعد 47447 پوائنٹس سے گر کر47417پوائنٹس پر بند ہوا،کے ایس ای30انڈیکس 26پوائنٹس کمی سے16827پوائنٹس سے گھٹ کر16801پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31پوائنٹس اضافہ سے 31499پوائنٹس سے بڑھ کر31531پوائنٹس پر بند ہوا،مارکیٹ میں مندی کے باعث مارکیٹ سرمایہ میں10کروڑ روپے کی کمی دیکھی گئی،جس کے بعد مارکیٹ سرمایہ کا حجم70کھرب73ارب95کروڑ روپے کی سطح سے گر کر 70کھرب73ارب84کروڑ روپے کی سطح پر آگیا،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز6ارب روپے مالیت کے18کروڑ سے زائد حصص کا کاروبار ہوا جبکہ پیر کے روز7ارب روپے مالیت کے21کروڑ سے زائد حصص کا کاروبار ہوا تھا، گذشتہ روز مارکیٹ میں مجموعی طور پر 316کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے141کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ ،152میں کمی اور23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک،نشاط پاور،پاک ریفائنری،او جی ڈی سی ایل،پاک پٹرولیم،نشاط چونیاں،جے ایس بینک،دیوان موٹرز اور ورلڈ کال ٹیلی کام کے سودے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے بھانیرو ٹیکسٹائل کے بھا میں49روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 999روپے ہو گئی ،23.93روپے کے اضافے سے ماری پٹرولیم کے حصص کی قیمت 1627.16روپے پر جا پہنچی جبکہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں29روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 693روپے ہو گئی اور20.50روپے کی کمی سے ایکسائیڈ کے حصص کی قیمت 347.68روپے پر آگئی ۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…