جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

دبئی کی الامارات ایئرلائن کا عالمی سطح پر بھرتیوں کا بڑا منصوبہ

datetime 5  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)دبئی کے الامارات گروپ نے فضائی میزبان عملہ (کیبن کریو، پائلٹوں، انجینئروں، آئی ٹی پروفیشنلز اور کسٹمر سروس ایجنٹوں) سمیت 180 کرداروں پر مشتمل عالمی سطح پر بڑی بین الاقوامی بھرتی مہم کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق الامارات گروپ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ نئے ٹیلنٹ کی عالمی سطح پر تلاش کرے گا، کیونکہ وہ اپنی اگلی بڑی ترقی کے مرحلے کی بنیاد رکھے گا۔

عالمی سطح پر لیبر مارکیٹ کے سخت حالات کے باوجود الامارات گروپ نے اپنے مالی سال کا اختتام 31 مارچ کو 102,000 سے زیادہ ملازمین کے ساتھ کیا، جس کے بعد سال بھر میں 17،160 افراد کو مختلف کرداروں میں خوش آمدید کہا گیا۔الامارات گروپ میں ہیومن ریسورسز کے سینئر نائب صدر اولیور گروہمن نے کہا:گروپ نے اپنی پسند کے آجر اور ہوا بازی میں ایک قابل تقلید قوت کے طور پر غیر معمولی ساکھ بنائی ہے۔ لوگ گروپ کی ترقی کی کہانی اور اس کے عزائم کا حصہ بننے کے ساتھ ساتھ دبئی میں کام کرنے اور رہنے کی خواہش رکھتے ہیں، جو دنیا کے سب سے محفوظ، سب سے زیادہ کاسموپولیٹن اور متحرک شہروں میں سے ایک ہے۔

انھوں نے مزید کہا گذشتہ مالی سال میں، ہمیں تنظیم بھر میں کردار وں کے لیے عالمی سطح پرقریبا 27 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں۔ ہم جدید ترین ٹیکنالوجیز، جیسے ڈیجیٹل تشخیص، مصنوعی ذہانت اوراعلی درجے کے بھرتی کے دیگرنظام کا استعمال کر رہے ہیں تاکہ امیدواروں کو سب سے مثر طریقوں سے شارٹ لسٹ، منتخب اور جواب دیا جا سکے. ہماری توجہ بہترین ٹیلنٹ، ذہین ترین اور مختلف کرداروں کے لیے سب سے زیادہ موزوں افراد کو بھرتی کرنے پر مرکوزہے جو ہماری مستقبل کی ترقی اور توسیع کی حمایت کریں گے۔کیبن کریو اور پائلٹوں کی بھرتی کا اعلان فضائی کمپنی کی تاریخ کے ایک اہم وقت میں سامنے آیا ہے جس میں ریکارڈ مالی نتائج اور منافع کا حصہ، متوقع نمو، نیٹ ورک کی توسیع، ایئربس اے 350 اور بوئنگ 777-ایکس کے نئے بیڑے کی 2024 میں شمولیت، ایک پرجوش ٹریول مارکیٹ اور مجموعی طور پر ایک پرامید حکمتِ عملی شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…