مکوآنہ (این این آئی)یوٹیلٹی سٹورز پر تمام برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں5 روپے سے لیکر 76 روپے فی کلوگرام /لیٹر تک کمی کردی گئی۔ حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 5 تا 76 روپے فی کلوگرام/لیٹر کمی کردی ہے
کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، قیمتوں کا اطلاق 25 مئی سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈالڈا بناسپتی گھی کی قیمت 23 روپے فی کلو کمی کے ساتھ 600 روپے سے کم کرکے 577روپے فی کلو گرام اور ڈالڈا کوکنگ آئل کی قیمت 25 روپے کمی کے ساتھ 626 روپے فی کلو گرام کردی گئی ہے۔اسی طرح تلو گھی کی قیمت18 روپے فی کلو کمی کے ساتھ 588 روپے سے کم کرکے570 روپے فی کلو گرام اور تلوکوکنگ آئل کی قیمت18 روپے کی کمی کے ساتھ638 روپے سے کم ہوکر 620 روپے فی کلو گرام ہوگئی ہے۔کشمیر بناسپتی گھی کی قیمت 5روپے فی کلو کمی کے ساتھ 600 روپے فی کلو اور کشمیر کینولا کوکنگ آئل کی قیمت5 روپے فی کلو کمی کے بعد 649 روپے فی کلو گرام ہوگئی ہے۔اسی طرح دستک کوکنگ آئل کی قیمت25 روپے فی کلو کمی کے ساتھ605 روپے سے کم کرکے580 روپے فی کلو گرام، مجاہد کوکنگ آئل کی قیمت76 روپے کمی کے بعد 540 روپے فی کلو گرام کردی گئی ہے۔مان کوکنگ آئل کی18 قیمت روپے کی کمی سے 585 روپے فی کلو گرام، سویا سپریم بناسپتی گھی کی قیمت 69 روپے کی کمی سے 545 وپے فی کلو گرام جبکہ سویا سپریم کوکنگ آئل کی قیمت 55 روپے کی کمی کے بعد 590 روپے فی کلو گرام کردی گئی ہے۔