اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

10 ماہ میں پاکستان کو کتنے ارب ڈالر غیر ملکی قرض ملا؟ رپورٹ جاری

datetime 19  مئی‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران پاکستان کو ملنے والے بیرونی قرض کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔بیرونی قرض کی رپورٹ وزارت اقتصادی امور کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران غیر ملکی قرض اور امداد میں 60.5 فیصدکمی ہوئی جس کی بڑی وجہ آئی ایم ایف پروگرام کا معطل ہونا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی 2022 سے اپریل 2023 تک پاکستان کو 8 ارب 12 کروڑ ڈالر قرض ملا، گزشتہ مالی سال اسی عرصیمیں 13 ارب ڈالر غیرملکی قرض اور امداد ملی تھی۔رپورٹ کے مطابق بجٹ 23-2022 میں بیرونی ذرائع سے فنانسگ کا تخمینہ 22 ارب 65 کروڑ ڈالر لگایا گیا تھا، رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1 ارب 97 کروڑ ڈالرکا قرض ملا،

عالمی بینک نے ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کا قرض دیا، آئی ایم ایف نے ایک ارب 16 کروڑ ڈالر کا قرض دیا، رواں مالی سال جولائی اپریل میں سعودی عرب سے آئل سہولت کے تحت 98 کروڑ ڈالر کی امداد ملی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں کمرشل بینکوں سے 90 کروڑ ڈالر قرض لیاگیا، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس سے67 کروڑ 72 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…