پی آئی اے کا خسارہ 88 ارب تک پہنچ گیا، تہلکہ خیز انکشاف

28  اپریل‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کا خسارہ 2017 میں اکاون ارب،2022 میں اٹھاسی ارب تک پہنچ گیا اس ضمن میں وزارت ہوا بازی نے گزشتہ پانچ سالوں کی خسارے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔ جمعہ کو پینل آف چیئر کے رکن محمود بشیر ورک کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔

وقفہ سوالات کے دوران وزارت ہوابازی ادارے کے خسارے کی پانچ سالہ تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں جس کے مطابق سال 2022میں پی آئی اے 88 ارب روپے رہا جبکہ سال 2021 میں پی آئی اے خسارہ 50 ارب سال 2020 میں پی آئی اے خسارہ 34 ارب 64 کروڑ سال 2019 میں پی آئی اے خسارہ 52 ارب 60 کروڑ سال 2018 میں پی آئی اے خسارہ 67 ارب 32 کروڑ اورسال 2017 میں پی آئی اے خسارہ 51 ارب روپے تھا۔

اجلاس کے دور ان وزارت تعلیم سے متعلقہ سوالات پر وزیر تعلیم اراکین کو مطمئن نہ کر سکے جس پر پینل آف چیئر نے سوالات متعلقہ کمیٹی کو بھجوادئیے جبکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے بتایا گیا کہ پاکستان میں سگریٹ کے استعمال سے پھیلنے والی آلودگی سے متعلق ڈیٹا دستیاب نہیں،عالمی سطح پر آلودگی میں سگریٹ کا صفراعشاریہ دو فیصد کا حصہ ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی عدم موجودگی کے باعث دیگر ایجنڈا آئندہ اجلاس تک مؤخر اور کاررائی بھی تین مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…